نمیبیا کپتان کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ نہ ملنے پر شکوہ

نمیبیا کے کپتان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل رات کی ٹریننگ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نائٹ سیشنز ملے، مگر نمیبیا کو موقع نہیں دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نمیبیا کپتان کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ نہ ملنے پر شکوہ

دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ سے قبل رات کے وقت فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کا موقع نہ ملنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ رات کو ہونا ہے، اس لیے ان کے کھلاڑیوں کو فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی ضرورت تھی، مگر انہیں یہ موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

ایراسمس نے مزید بتایا کہ نمیبیا میں فلڈ لائٹس کی سہولیات کم ہیں، جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کو اس طرح کی ٹریننگ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دو نائٹ ٹریننگ سیشنز ملے ہیں، جبکہ کینیڈا بھی آج رات ٹریننگ کرے گا، مگر نمیبیا کو موقع نہیں دیا گیا۔

نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، لیکن ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج شام 6.30 بجے دہلی میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں