ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، ایران پر مذاکرات پر زور

واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں ایران پر مذاکرات پر زور دیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیل نہیں ہوتی تو مذاکرات کا نتیجہ دیکھیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، ایران پر مذاکرات پر زور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں ڈیل کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور اگر ڈیل نہیں ہوتی تو مذاکرات کا نتیجہ دیکھیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پچھلی بار ایران نے ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران کا رویہ زیادہ ذمہ دار ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کی اور امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر مشاورت کی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں