سینیٹ کمیٹی کی تھر پارکر پراجیکٹ پر اونٹ سمجھ کر بحث

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں CAMELL پراجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر 15 منٹ تک بحث کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ کمیٹی کی تھر پارکر پراجیکٹ پر اونٹ سمجھ کر بحث

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں تھر پارکر کے کمیونٹی ایکشن پلان پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کمیٹی ارکان نے 15 منٹ تک CAMELL پراجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر بحث کی۔

چیئرمین کمیٹی مسرور احسن نے کمیونٹی ایکشن پلان کے مخفف کو camel یعنی اونٹ سمجھ کر بحث کا آغاز کیا اور کہا کہ تھرپارکر میں اونٹوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے چیئرمین کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ CAMELL دراصل کمیونٹی ایکشن پلان فار منیجمنٹ آف سسٹین ایبل ایکوسسٹم لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ کا مخفف ہے نہ کہ اونٹ۔

ممبروں کی غلط فہمی کے بعد 15 منٹ کی بحث کے بعد صورتحال واضح ہوئی تو کمیٹی ارکان ہنس پڑے۔

دیگر متعلقہ خبریں