پی ایس ایل سیزن 11: نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ میں فروخت

پی ایس ایل سیزن 11 کی آکشن لاہور میں منعقد ہوئی جہاں نسیم شاہ راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ فہیم اشرف اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل سیزن 11: نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ میں فروخت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی پلیئرز آکشن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں 8 ٹیموں نے کھلاڑیوں کی بولی لگائی۔ نسیم شاہ کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ فہیم اشرف 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنے۔

آکشن میں 880 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سیزن گیارہ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ کرکٹ کی دنیا کے متعدد ستارے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔

بیٹنگ کیٹیگری میں سعود شکیل کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، جبکہ رائلی روسو کو کوئٹہ نے 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں خریدا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے خریدا۔

وکٹ کیپرز میں صاحبزادہ فرحان کو اسٹالیئنز نے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ اعظم خان کو کراچی کنگز نے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں