خلیجی ممالک سے 2025 میں 38 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، جن میں سعودی عرب نے سب سے زیادہ افراد کو ملک بدر کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خلیجی ممالک سے رواں سال 2025 میں 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے ہیں، جن میں سعودی عرب نے سب سے زیادہ 27692 افراد کو ملک بدر کیا۔
متحدہ عرب امارات سے 6794، عمان سے 2537، بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں بھکاری، منشیات کے ملوث اور چوری چکاری کے الزام میں گرفتار شامل ہیں۔
بھیک مانگنے پر 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سے سب سے زیادہ 767 سعودی عرب سے، 10 متحدہ عرب امارات سے، 2 قطر سے اور 1 عمان سے ملک بدر ہوا۔ منشیات میں ملوث 1025 اور چوری چکاری میں 109 پاکستانیوں کو بھی نکالا گیا۔
غیر قانونی داخلے پر 4872 پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا جبکہ گمشدہ پاسپورٹ ہونے پر 1933 اور بلیک لسٹ ہونے پر 1639 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔














