وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے، انہوں نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور خارجی دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت قیام امن کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے قربانیاں دی ہیں اور ہم دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔















