اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں دبئی سے پاکستان کو سب سے زیادہ 54 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو مجموعی طور پر 3 ارب 46 کروڑ ڈالر رہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں دبئی سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو دنیا بھر کے شہروں میں سب سے زیادہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے کل 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جس میں دبئی کا تین چوتھائی حصہ ہے۔ ابوظبی سے 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اور شارجہ سے 98 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
جنوری میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جن میں سعودی عرب سرفہرست جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا۔














