سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کی پی سی بی سے کرکٹ پابندی معاف کرنے کی درخواست

سابق کرکٹر ناصر جمشید نے پی سی بی سے 10 سالہ پابندی معاف کرنے کی درخواست کی، جیل میں مشکل وقت گزارا اور بیوی بیٹی کی محبت نے زندہ رہنے کا حوصلہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناصر جمشید کی پی سی بی سے پابندی معاف کرنے کی درخواست

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے پی سی بی سے اپنی کرکٹ پابندی معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں مشکل وقت گزارا اور خودکشی کا سوچا، لیکن بیوی اور بیٹی کی محبت نے انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ دیا۔

ناصر جمشید نے کہا کہ غلط فیصلے پر سخت پچھتاوا ہے، غلط رہنمائی کی وجہ سے انہیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑی۔ ان کے مطابق برمنگھم کے شیشہ کیفے میں ان کی ریکارڈ گفتگو عدالت میں پیش کی گئی جس پر انہوں نے اقبال جرم کر لیا۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ وہ یوسف انور کے ساتھ سازش میں شامل تھے اور انہوں نے شرجیل اور خالد لطیف کا یوسف انور سے رابطہ کرایا تھا۔ مزید انہوں نے نئے کھلاڑیوں کو بدعنوانی سے بچنے کی نصیحت کی۔

واضح رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ قید اور 10 برس کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ان پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں مقدمہ چلایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں