انسانی حواس کی تعداد 33 تک ہوسکتی ہے۔ تحقیق

لندن یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق انسانی حواس کی تعداد ممکنہ طور پر 33 تک ہوسکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسانی حواس کی تعداد 33 تک ہوسکتی ہے: نئی تحقیق

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ انسان کے حواس کی تعداد ممکنہ طور پر 33 تک ہوسکتی ہے۔ لندن یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق انسانی دماغ مختلف حسی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کو یکجا کر کے تجربات تشکیل دیتا ہے۔

پروفیسر چارلس اسپینس کے مطابق انسان کے حواس کی تعداد 22 سے 33 تک ہوسکتی ہے، جن میں پروپریوسپشن اور ویسٹیبیولر جیسی حس شامل ہیں۔ یہ حواس جسم کی پوزیشن، توازن اور اندرونی حالات کا احساس دلاتی ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ ذائقہ محض زبان تک محدود نہیں بلکہ خوشبو اور چھونے کی حس سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ انسانی تجربات کئی حسوں کے اشتراک سے تشکیل پاتے ہیں اور یہ حسی نظام انتہائی پیچیدہ اور کثیر الجہتی ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حواس کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں ہے اور یہ تعداد 10 سے 30 یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق انسانی حسی نظام کی پیچیدگی کو سمجھنے کی کوشش ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں