پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت پر شدید تنقید کی اور صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حکومتی پالیسیوں کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کے اعلانات عوام کو مشکلات میں ڈال دیتے ہیں۔
شازیہ مری نے نیپرا کے نیٹ میٹرنگ کے اعلان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سولر پینل صارفین کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور حکومت کو عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں۔















