فیس بک نے پروفائل فوٹو کو انیمیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا

فیس بک نے صارفین کے لیے پروفائل فوٹو کو انیمیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے تصاویر کو پرمزاح انیمیشنز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیس بک نے پروفائل فوٹو کو انیمیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیس بک نے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو متحرک یا انیمیٹ کرسکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی تصویر کو پرمزاح انیمیشن میں چند سیکنڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ پری سیٹ انیمیشنز میں نیچرل، پارٹی ہیٹ، ویو، ہارٹ اور کنفیٹی شامل ہیں، جو پروفائل فوٹو کو زندگی بخشنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید انیمیشن آپشنز بھی آئندہ مہینوں میں فراہم کیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق پروفائل فوٹو کو متحرک کرسکیں۔

فیس بک نے ایک اور فیچر ‘ری اسٹائل’ کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوریز میں موجود تصاویر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، جیسے عام تصویر کو خاکے یا کارٹون میں بدلنا۔

دیگر متعلقہ خبریں