جنوبی افریقا نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو 4 رنز سے ہرایا۔ جنوبی افریقا نے سپر اوور میں 23 رنز بنائے جبکہ افغانستان 19 رنز تک محدود رہا۔
احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ میچ میں جنوبی افریقا نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیل کر سپر اوور میں 23 رنز بنائے جبکہ افغانستان کی ٹیم 19 رنز ہی بنا سکی۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلے سپر اوور میں جنوبی افریقا کو 18 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے جنوبی افریقا نے 17 رنز بنا کر برابر کیا، جس کے بعد دوسرا سپر اوور کھیلا گیا۔
گروپ ڈی کے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں افغان ٹیم بھی 187 رنز بنا سکی۔
ربادا کے آخری اوور میں نوبال اور وائیڈز نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمن اللہ گرباز نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ لنگی اینگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔















