وزیراعظم کا نیپرا کے سولر ریگولیشنز پر فوری نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کے سولر ریگولیشنز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر ریگولیشنز پر فوری نوٹس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے لیے نظر ثانی کی اپیل دائر کرے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے 3 کروڑ 76 لاکھ صارفین پر نہ ڈالاجائے۔ اس ضمن میں پاور ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت متعدد وفاقی وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں