افغانستان میں مردانہ لباس میں کام کرنے والی لڑکی گرفتار

ہلمند میں طالبان نے مردانہ لباس میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی نوریہ کو گرفتار کر لیا، جو اپنے خاندان کی کفالت کر رہی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں مردانہ لباس میں کام کرنے والی لڑکی گرفتار

ہلمند: (رائیٹ ناوٴ نیوز) طالبان فورسز نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مردانہ لباس پہن کر کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی نوریہ کو گرفتار کر لیا۔ نوریہ گزشتہ تین برس سے نور احمد کے نام سے ایک کیفے میں ملازمت کر رہی تھی۔

نوریہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل تھی اور شدید غربت کی وجہ سے مردانہ لباس پہن کر کام کرنے پر مجبور ہوئی۔

یہ واقعہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کی تعلیم، ملازمت اور نقل و حرکت پر عائد کی گئی پابندیوں کے دوران سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں خواتین روزگار سے محروم ہو چکی ہیں۔

نوریہ کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے اور افغان خواتین کو درپیش مشکلات اور بنیادی حقوق کے مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں