تحریک انصاف ہم خیال گروپ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گلگت بلتستان کے سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کی شمولیت کے بعد نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ گلگت بلتستان کے سابق گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزرا کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔

سابق گورنر جلال حسین مقپون اور سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع بھی شامل ہوگئے۔

تقریب میں سابق وزرا فتح اللہ خان، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو بھی شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان سے خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے۔

وزیر مملکت اور آئی پی پی کے سینئر رہنما عون چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر بگھور، آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اور دیگر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔

علیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات کریں گے اور اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں