خواجہ آصف نے لیڈر آف اپوزیشن کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دےدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے پاک فوج کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا، کہا کہ پاک فوج پورے ملک کی محافظ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف نے لیڈر آف اپوزیشن کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دےدیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا کہنا کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس کی توقع نہیں تھی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی صوبے یا ضلعے کی نہیں، بلکہ پورے ملک کی محافظ ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام میں خون خرابے کی اجازت نہیں اور پاک فوج اپنے خون سے اپنے حلف کی تائید کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پنجابیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر مزدوروں کو قتل کیا جاتا ہے، لیکن اس کو صوبائیت کا رنگ دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کے بیان کو عہدے کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے، کسی ضلع کی نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں