پی ایس ایل آکشن میں فہیم اشرف اسلام آباد اور حارث رؤف لاہور کا حصہ

پی ایس ایل آکشن میں اسلام آباد نے فہیم اشرف کو 8.5 کروڑ میں خریدا جبکہ لاہور نے حارث رؤف کو 7.6 کروڑ میں ٹیم کا حصہ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل آکشن میں فہیم اشرف اسلام آباد اور حارث رؤف لاہور کا حصہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن جاری ہے۔ پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگا رہی ہیں۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ میں خریدا جبکہ لاہور قلندرز نے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ میں شامل کیا۔

کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ میں حاصل کیا جبکہ عماد وسیم اور دیگر کچھ کھلاڑیوں کو ابھی تک کسی ٹیم نے نہیں لیا۔ راولپنڈی ٹیم نے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا ہے۔

ٹیمیں اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بجٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی خریداری کر رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ، کراچی کنگز کے پاس 32 کروڑ 26 لاکھ، اور لاہور قلندرز کے پاس 31 کروڑ 36 لاکھ روپے بجٹ باقی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں