بنگلادیش میں 10 نئی سیاسی جماعتیں، 45 لاکھ نئے ووٹرز

بنگلادیش میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر آئیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں، الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش میں 10 نئی سیاسی جماعتیں، 45 لاکھ نئے ووٹرز

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈیئر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں۔

پریس بریفنگ میں الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں جن میں 50 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ انتخابات کے ساتھ آئینی و قانونی اصلاحات کا ریفرنڈم بھی شامل ہے۔

ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹ میں 45 لاکھ نئے ووٹرز شامل ہوئے ہیں جبکہ پرانی لسٹ میں سے 20 لاکھ افراد وفات پا چکے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امیدواروں کو حلقے میں فی ووٹر 10 ٹکا کے حساب سے اخراجات کی اجازت ہے، جبکہ ڈھائی لاکھ سے کم ووٹرز والے حلقوں میں اخراجات کی بالائی حد 25 لاکھ ٹکا ہے۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی اخراجات کی حد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور تمام امیدواروں کو مقررہ حد کے اندر رہ کر شفاف انتخابی مہم چلانا ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں