یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی ٹیموں نے بھارت کو شکست دی، جس سے ان کی منظم تربیت اور مشق کی برتری ثابت ہوئی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی۔
سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ کے ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو ہرایا جبکہ چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈینیشن اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ عالمی مقابلہ دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہوا جس میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے نعروں کے برعکس پاکستان اور چین کی کامیابی منظم تربیت اور مسلسل مشق کی عکاس ہے۔















