بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل، نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے۔ بیماری کے سبب نمیبیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہو گئی تھی اور میچ کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں تیز بخار کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔
ابھیشیک شرما کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ وہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔















