آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات کا مقصد بنگلہ دیش کو انصاف دلوانا تھا۔محسن نقوی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ کی میزبانی دینے پر اتفاق کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مذاکرات کا مقصد بنگلہ دیش کے لیے انصاف حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے اور اسی بنیاد پر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کسی ذاتی یا قومی مفاد پر بات نہیں ہوئی بلکہ صرف بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔

آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان طویل مشاورت کے بعد حکومت نے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، جبکہ آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر کوئی مالی، انتظامی یا اسپورٹنگ جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو معاوضے کے طور پر 2031 کے مینز کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں