ملاکنڈ ڈویژن میں فوجی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کو منتقل

عسکری اور سیاسی قیادت نے ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملاکنڈ ڈویژن میں فوجی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کو منتقل

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عسکری اور سیاسی قیادت نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، قومی سلامتی کے مشیر، کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ ان اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی جو وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ماہانہ اجلاس منعقد کرے گی۔

اجلاس میں غیر قانونی سم کارڈز، دھماکا خیز مواد اور بھتہ خوری کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ نیز، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ مرحلہ وار کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں