نیپرا کے نیٹ بلنگ اعلان پر پی ٹی آئی سینیٹر کا سخت ردعمل

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے نیپرا کے نیٹ بلنگ اعلان کو عوام کے لیے بم قرار دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیپرا کے نیٹ بلنگ اعلان پر پی ٹی آئی سینیٹر کا سخت ردعمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نیٹ بلنگ اعلان کو عوام کے لیے بم قرار دیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ نیپرا عوام سے بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گی اور حکومت 40 روپے فی یونٹ میں فروخت کرے گی، جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سولر لگائیں تو فائدہ ہوگا، لیکن اب لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپرا آزاد نہیں بلکہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتی ہے، اور آئی پی پیز کو بغیر پیداوار بھی پیسے دیے جا رہے ہیں۔ علی ظفر نے نیپرا کے چیئرمین کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ وضاحت ہوسکے۔

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی ہے اور نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں