غزہ میں امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال سے تقریباً 3000 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ یہ بم فوری انسانی جسم کو راکھ میں بدل دیتے ہیں۔
غزہ سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس سے تقریباً 3000 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ انکشاف خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں ہوا ہے جو بتاتی ہے کہ ان بموں نے 3000 فلسطینیوں کو فضا میں تحلیل کر دیا۔
تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو فوری انسانی جسم کو راکھ میں بدل دیتا ہے۔
ماہرین نے اس بمباری کو جنگی جرم قرار دیا ہے، جبکہ صیہونی ریاست کو یورپ اور امریکا نے یہ بم فراہم کیے۔ عالمی نظامِ انصاف غزہ کے امتحان میں ناکام رہا۔













