فارم 47 کے طعنہ دینے والوں کو عدالت جانے کی دعوت

چودھری شافع حسین نے فارم 47 کے طعنہ دینے والوں کو عدالت جانے کی دعوت دی۔ انہوں نے گجرات میں کرپشن سے پاک ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فارم 47 کے طعنہ دینے والوں کو عدالت جانے کی دعوت

گجرات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت، چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حوالے سے ہمیں طعنہ دینے والوں کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ انہوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جعل سازی نہ ہوتی تو میرے ووٹ پچاس ہزار سے زیادہ ہوتے۔

شافع حسین نے کہا کہ گجرات میں پہلی بار کرپشن سے پاک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچیس سالہ پرانے سیوریج سسٹم کی تجدید جاری ہے اور عید کے بعد گرین بس سروس شروع ہو جائے گی۔

وزیر نے مزید بتایا کہ سروس موڑ اوور ہیڈ برج ایک سے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا اور ٹریفک سگنلز کے لیے اڑھائی کروڑ کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں