ڈاکٹر مصدق ملک نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں احتیاط اور نگرانی کی اہمیت پر زور دیا، آفات کی پیشگوئی میں اس کی افادیت کو بھی اجاگر کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت آفات کی پیش گوئی اور بروقت روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، مگر اس کے استعمال میں احتیاط اور نگرانی لازمی ہے۔
انہوں نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیٹا کی محدودیت کے باعث مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال چیلنج بن چکا ہے۔ وَلنریبیلٹی رپورٹ میں بلوچستان کے 18 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع کو انتہائی متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ ماحولیاتی پالیسی میں سائنس اور مصنوعی ذہانت کا کردار ناگزیر ہو گیا ہے، لیکن اس پر مکمل انحصار ہماری عقل کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔














