بھارتی ریاست کرناٹک میں 22 سالہ دلہن نے خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست کرناٹک میں 22 سالہ دلہن نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی ریاست کرناٹک میں 22 سالہ دلہن نے خودکشی کرلی

کرناٹک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیڈر میں 22 سالہ نوبیاہتا دلہن انجانا بائی شیکھر پاٹل نے خودکشی کرلی۔ ان کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ انجانا بائی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور ان کا 11 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

ان کے والد وجے کمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو شادی کے بعد غیر اخلاقی تعلقات اور جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ انکار پر شوہر اور سسرالیوں نے انہیں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور شوہر شیکھر پاٹل سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں