73 فیصد پاکستانی فوج کو غزہ بھیجنے کے حامی ہیں۔ گیلپ سروے

گیلپ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانی غزہ میں پاکستانی فوج کی تعیناتی کے حامی ہیں، بشرطیکہ فلسطینی قیادت کی درخواست، مسلم ممالک کے مشترکہ فریم ورک اور اقوام متحدہ کی منظوری شامل ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیلپ سروے: 73 فیصد پاکستانی فوج کو غزہ بھیجنے کے حامی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانی عوام غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کے تحت پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی کے حامی ہیں۔ یہ حمایت فلسطینی قیادت کی درخواست، مسلم ممالک کے مشترکہ فریم ورک اور اقوام متحدہ کی منظوری کے تحت ہے۔

سروے میں 64 فیصد شرکاء نے مسلم ممالک کے اتحاد، 60 فیصد نے فلسطینی قیادت کی درخواست اور 57 فیصد نے اقوام متحدہ کی منظوری کو اہم شرط قرار دیا۔ سروے کے مطابق 54 فیصد پاکستانی غزہ کی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں، جبکہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت پر شرکاء غیر یقینی ہیں۔

گیلپ پاکستان نے 15 جنوری سے 3 فروری کے درمیان یہ سروے کیا، جس میں ملک بھر سے 1600 افراد سے رائے لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سروے کا ممکنہ فرق 2 سے 3 فیصد ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں