سری لنکن اسپنر ہسارانگا ٹی20 ورلڈکپ سے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ دُشان ہمانتھا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم بولر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ہسارانگا کو اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ ان کی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
اتوار کو کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔















