پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پی ایس ایل 11 کا ہیڈ کوچ مقرر کیا

پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پی ایس ایل 11 کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ گبسن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پی ایس ایل 11 کا ہیڈ کوچ مقرر کیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو سیزن 11 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ 56 سالہ گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

گبسن نے 2010ء سے 2014ء تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے اور انہوں نے یارکشائر، بی پی ایل، اور دی ہنڈریڈ جیسی لیگز میں بھی کوچنگ کی خدمات انجام دی ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں