لاہور میں ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر موت پر ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔ مدعی نے دیت کی رقم وصول کرکے ملزمان کو معاف کر دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)لاہور کی ضلع کچہری نے بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کر دیا۔ عدالت نے پروجیکٹ مینیجر اصغر علی، ہنزلہ سیفٹی انچارج، احمد نواز سائٹ انچارج، کنٹریکٹر سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
مقتولہ سعدیہ ساجد کے والد ساجد حسین نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے معاوضہ کے طور پر دیت کی رقم وصول کی اور اللہ کی رضا کے لیے ملزمان کو معاف کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ رقم دیت کے برابر نہیں لیکن مدعی کے بیانات اہم ہیں۔ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔














