وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر اتحاد کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد حملے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سکیورٹی میں کہیں نہ کہیں خامی ہوتی ہے اور ہمیں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے شہداء اور زخمیوں کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری فوج، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں اور یقین ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے اور تمام مشکلات پر قابو پائیں گے۔














