شیری رحمان کا نیپرا کی نئی پالیسی پر تنقید

شیری رحمان نے نیپرا کی نئی پالیسی کو پاکستان کے ماحولیاتی وعدوں کے خلاف قرار دیا، جس سے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیری رحمان کا نیپرا کی نئی پالیسی پر تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے نیپرا کی نئی پالیسی کو پاکستان کے ماحولیاتی وعدوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے نیپرا قواعد صاف اور سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں اور سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کر دیے ہیں، جس کے تحت نئے صارفین کے لیے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ اب نئے صارف کو فی یونٹ قیمت 8 روپے 13 پیسے ملے گی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ روف ٹاپ سولر اور دیگر سرمایہ کاروں کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے، اور بجلی کی تقسیم کے نظام کی نجکاری یا صوبوں کے سپرد کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں