راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ شادی کا مشورہ دیا اور جیا بچن کے لباس پر تنقید کی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے معروف اداکار امیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔\n\nراکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر تبصرہ کیا، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔\n\nراکھی نے کہا کہ امیتابھ بچن کو ریکھا سے شادی کرنی چاہیے، جبکہ جیا بچن کو اچھے کپڑوں کا انتخاب نہیں آتا۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے امیتابھ بچن کے لئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرنا ہو تو میں ریکھا کو چنوں گی۔















