نیتن یاہو امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات کے لیے روانہ، ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایران کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
نیتن یاہو کل صبح 11 بجے ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، تاہم کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔ روانگی سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایران مذاکرات پر اسرائیل کا مؤقف پیش کریں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں پراکسی جنگوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے، جبکہ ایران نے اپنا مؤقف دہرایا کہ دفاعی معاملات پر بات نہیں ہوگی۔
یہ ملاقات ایک نازک وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔












