سپریم کورٹ کے حکم پر فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے گئے ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی۔
سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان تک مکمل رسائی دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عدالت میں رپورٹ جمع کرانے تک مزید کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی اور عمران خان کی صحت ٹھیک ہے۔ سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ دن تک ملتوی کر دی ہے۔















