سندھ اسمبلی نے شراب خانوں کی پابندی کی قرارداد مسترد کر دی

سندھ اسمبلی نے شراب خانوں کی لائسنس منسوخی کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی سے مختلف طبقات متاثر ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ اسمبلی نے شراب خانوں کی پابندی کی قرارداد مسترد کر دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)سندھ اسمبلی نے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن حکومت نے اس کی مخالفت کی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شراب خانوں پر پابندی سے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، اس لیے حکومت نے اس تجویز کی مخالفت کی۔ اسمبلی نے بحث کے بعد قرارداد کو مسترد کر دیا۔

جماعت اسلامی کے رکن فاروق فرحان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کی عوامی پریس کانفرنس کے دوران کیمپ اکھاڑ دیا گیا اور ساؤنڈ سسٹم اٹھا لیا گیا۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ محمد فاروق کی گرفتاری کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر لائوڈ اسپیکر لگانے اور دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں