وزیراعظم شہباز شریف 19 فروری کو غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی صدارت امریکی صدر کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 19 فروری کو غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کاامکان بڑھ گیا ہے، یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق جرمنی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
غزہ پیس بورڈ اجلاس کے دوران مسلم ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ موقف اپنانے کی توقع کی جا رہی ہے جہاں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔












