چیف جسٹس آف پاکستان نے بیرسٹر سلمان صفدر کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی، علیمہ خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ہمت کی داد دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ایک وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ جیل انتظامیہ بیرسٹر سلمان صفدر کو کیا جواب دیتی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر اس وقت عدالت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ میڈیا سے کوئی پیغام نہیں دینگے۔
انہوں نے بتایا کہ سلمان صفدر اپنی رپورٹ کل عدالت میں جمع کرائیں گے اور بانی کے حالات پر سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ججز کو اب ہمت کرنی چاہئے کیونکہ عدالتی نظام ختم ہوچکا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم اڑھائی سال سے غیر یقینی صورت حال میں ہیں اور ہمیں عدالتوں سے صرف انصاف کی امید ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر کتنا عملدرآمد ہوتا ہے۔















