ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی سطح میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی سطح میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے بہتری کے بعد 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
رپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ 2025 میں بھی پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے، جس کی وجہ سے پبلک سیکٹر، انتظامی بدعنوانی، قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔















