گزلین میکسویل نے ٹرمپ کی معافی پر حقائق اُگلنے کی شرط رکھی

گزلین میکسویل نے صدر ٹرمپ کی معافی پر حقائق اُگلنے کی شرط رکھی ہے۔ وہ اس وقت جنسی استحصال میں معاونت کے جرم میں قید کاٹ رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گزلین میکسویل نے ٹرمپ کی معافی پر حقائق اُگلنے کی شرط رکھی

ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بدنام زمانہ امریکی ارب پتی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی قریبی دوست گزلین میکسویل نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے خاموشی توڑنے کے لیے شرط رکھ دی ہے۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے تمام سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ میکسویل کے وکیل نے واضح کیا کہ اگر صدر ٹرمپ ان کی سزا معاف کریں تو وہ تمام حقائق اور ناموں سے پردہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ میکسویل اس وقت کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں معاونت کے جرم میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

ریپبلکن کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر نے میکسویل کے تعاون نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ میکسویل کو کسی قسم کی رعایت دینے پر غور نہیں کیا جا رہا۔ تفتیش کار اب بھی ان چہروں کو بے نقاب کرنے کی کوشش میں ہیں جو اس گھناؤنے کاروبار کا حصہ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں