پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی مالی نقصان سے بچ گیا

پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، جس سے آئی سی سی کو 174 ملین ڈالرز کا نقصان بچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی مالی نقصان سے بچ گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آئی سی سی کو 174 ملین امریکی ڈالرز کا مالی نقصان بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، براڈ کاسٹرز، گیٹ منی اور اسپانسر شپ کے ذریعے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ پاک بھارت میچ کی بحالی کے بعد ممبئی اور کولمبو کے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹوں میں 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا، جبکہ کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہوٹل بکنگ کی منسوخی کے لیے رابطے کیے گئے تھے اور شائقین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی معلومات لے رہے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں