پاک فضائیہ نے سعودی عرب کے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کی، جہاں JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فضائیہ نے سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کی، جہاں جدید JF-17 تھنڈر بلاک-III اور سپر مشاق طیارہ نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔ یہ شو عالمی دفاعی صنعت کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم ہے۔
ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت نے پاکستان کی ایروسپیس جدت اور دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا ہے۔ JF-17 بلاک تھری جدید ایویانکس، اے ای ایس اے ریڈار اور دیگر جنگی خصوصیات سے لیس ہے۔
سپر مشاق تربیتی طیارہ اپنی قابل اعتماد کارکردگی اور کم لاگت کے باعث کئی ممالک کی فضائی افواج کا حصہ بن چکا ہے۔ پاک فضائیہ کی شرکت دفاعی تعاون اور برآمدات کو فروغ دینے میں معاون رہی۔















