وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کانووکیشن میں کہا کہ وہ سیاست کے لیے کسی کے در پر نہیں جائیں گے اور صوبے کو تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست کے لئے کسی کے در پر نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے مفاد کی بات ہوگی، وہاں ضرور موجود ہوں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پرانے اور فرسودہ نصاب کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا ہے، لیکن اس بار وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امن و امان کے مسائل پر وزیر اعظم سے ملاقات ہو چکی ہے اور آج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان ہے۔















