پاکستان کی ٹیم آج ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا سے مقابلہ کرے گی، کھلاڑی شکست کا بدلہ لینے اور پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں میدان میں اترے گی۔ گرین شرٹس کی نظریں ناتجربہ کار حریف سے گزشتہ ٹورنامنٹ کی شکست کا بدلہ لینے اور اپنی پوزیشن مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں۔
پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، جہاں فہیم اشرف کی کارکردگی نے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ جبکہ امریکا نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو سخت مقابلہ دیا تھا۔
دو سال قبل کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے باعث وہ پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئے تھے۔ اس بار کھلاڑی کسی بھی قسم کی سہل پسندی سے بچنے کی کوشش کریں گے۔
کولمبو میں بارش کا امکان پاکستانی حکمت عملی پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو تیزرفتاری سے رنز بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔
امریکی ٹیم بھارت کے خلاف کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک اور اپ سیٹ کامیابی سے شکست دینے کی خواہاں ہے، جبکہ علی خان کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔














