ملالہ یوسفزئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں پروقار اعزاز

ملالہ یوسفزئی کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کے بعد آویزاں کی گئی، تقریب میں ملالہ نے طالبان کی مذمت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملالہ یوسفزئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں پروقار اعزاز

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں پروقار اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کی تصویر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد اس ادارے میں آویزاں کی گئی ہے۔

تصویر کی آویزاں کرنے کی تقریب میں ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان کسی بچی کو دین کے نام پر تعلیم سے محروم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں۔

ملالہ نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیاں ہمت نہیں ہار رہیں، وہ اب بھی خفیہ اسکولوں میں اور آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں سے افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔

پورٹریٹ اسپانسر حامد اسماعیل نے کہا کہ یہ اعزاز ملالہ اور پاکستان دونوں کے لیے اہم ہے۔ ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ نے بھی اس موقع پر فخر کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں