پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی تعریف

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں مکمل، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکاء کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی تعریف

کھاریاں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ یہ مقابلے 60 گھنٹے طویل عسکری مشق پر مشتمل تھے، جن کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔ مشق 5 فروری سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد ہوئیں، جہاں حقیقت پسندانہ عملی ماحول فراہم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، جنہوں نے مشق میں شریک ٹیموں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جسمانی و ذہنی برداشت کی تعریف کی۔ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی شریک تھے، جنہوں نے بھی بہترین انتظامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تربیتی سرگرمیوں اور نئے ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا مشاہدہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں