ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی ممانعت

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی ممانعت

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا، مگر بورڈ نے اپنی پالیسی برقرار رکھتے ہوئے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دی۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ فیملیز کے لیے علیحدہ انتظامات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں