راولپنڈی میں روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ 16 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھا دی گئی۔ آگ کی شدت کی وجہ سے عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، تاہم بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روات انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے 20 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے۔
ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ آگ کی شدت کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ تھا۔ تاہم، فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔














