امریکا اور بنگلہ دیش نے تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت بنگلہ دیشی مصنوعات پر ٹیرف 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، دونوں ممالک نے بنگلہ دیش کی نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
معاہدے کے تحت بنگلہ دیش کی بعض ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مصنوعات کو امریکا میں زیرو ٹیرف کی سہولت دینے کے لیے خصوصی میکنزم قائم کیا جائے گا جبکہ بنگلہ دیشی مصنوعات پر ٹیرف ریٹ 20 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔















